ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں اضافہ ہوا ہے


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آ گئی ہے، پاکستان کی درجہ بندی 27 ہو گئی جبکہ 2023ء میں پاکستان کی درجہ بندی 29 تھی، پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں تنزلی کے بعد 135 ویں نمبر پر آ گیا۔
کرپشن میں پاکستان کی درجہ بندی 8 مختلف ذرائع سے حاصل ڈیٹا پر کی گئی، 2023ء میں پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں مجموعی سکور 233 تھا جو 2024ء میں 216 ہو گیا جبکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے عہدیداران کے خلاف قانونی کارروائی یا سزا کا انڈیکس سکور بدستور 21 رہا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پبلک وسائل کے غلط استعمال اور اس سے متعلقہ انڈیکس کا سکور 20 سے کم ہو کر 18 ہو گیا، کاروبار کے لیے رشوت دینا یا کرپٹ پریکٹس کا سامنا کرنے کا سکور 35 سے کم ہو کر 32 ہو گیا اور سیاسی نظام میں کرپشن کا انڈیکس 32 سے بڑھ کر 33 ہو گیا۔
حکومتی اداروں اور سرکاری ملازمین کی جواب دہی، بااثر گروہوں کے ریاست پر قبضے کا انڈیکس 35 سے بڑھ کر 39 ہو گیا، کرپشن کی وجہ سے عوامی فنڈز افراد یا کمپنیوں کو دینے کا انڈیکس 45 سے کم ہو کر 33 پر آ گیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو، عدلیہ، ملٹری اور قانون سازوں کا ذاتی مقاصد کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال کا سکور 25 سے بڑھ کر 26 ہو گیا، پبلک سیکٹر، ایگزیکٹو، عدلیہ اور لیجسلیٹو کرپشن کا سکور 20 سے کم ہو کر 14 ہو گیا۔
کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق ڈنمارک بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے ، فن لینڈ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ امریکا تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر آ گیا، بھارت 96 ویں نمبر پر، ترکیہ 107 ویں، بنگلا دیش 151 ویں اور افغانستان 165 ویں نمبر پر ہے۔

کراچی: واٹرٹینکرکی موٹرسائیکل کو ٹکر ، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، نومولود بچہ بھی چل بسا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں مزید تعاون پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم نے آلو کے بیج کی پیداوار کیلئے کمپلیکس کا افتتاح کردیا
- 9 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو کی پارٹی کے امور اور پنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت
- 10 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کا پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے مذکرات پر زور
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان ریلوے نے چار ٹرینوں کے لیے مالیاتی بولی کے نتائج کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکہ اور یوکرین کے درمیان نایاب زمینوں کے حوالے سے معاہدہ طے پا چکا
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 11 گھنٹے قبل

کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری
- 6 گھنٹے قبل

بنگلادیشی سابق کپتان تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
- 10 گھنٹے قبل