بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
چیف جسٹس کی آئی ایم ایف کے خصوصی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت


چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، وہ طے کریں گے یہ معاملہ آرٹیکل 183 کی شق تین تحت آتا ہے، آئینی بنچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جو اس وقت گورننس اور کرپشن ڈائیگنوسٹک اسسمنٹ (جی سی ڈی اے) کر رہا ہے، اس نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔
آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدینے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آج آٸی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی ہے، بانی پی ٹی آٸی کے خط کے بارے میں بھی بات کروں گا۔ آٸی ایم ایف کو بتایا آپ بہترین وقت پر آئے ہیں، آٸی ایم ایف وفد کو عدالتی ریفارمز اور نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق آٸی ایم ایف وفد نے پروٹیکشن آف پراپرٹی راٸٹس پر تجاویز دیں۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پر بھی بات کروں گا، میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، میں نے وفد کوبتایا یہ ہمارا کام نہیں ہے آپ کو ساری تفصیل بتائیں، میں نے وفد کونیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، میں نے وفد کو بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائیکورٹس کرتی ہیں۔
چیف جسٹس نے بتایا کہ بانی پی ٹی آٸی کا خط بھی ملا ہے، خط کے اٹھائے گٸے مندرجات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، 184 تھری کا معاملہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آٸی کا خط آٸینی بنچ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط کے ساتھ دیگر میٹریل لگایا ہے۔ بانی پی ٹی آٸی کا خط کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کل کرلیا تھا، خط لکھنے کی پرانی عادتیں جلد ٹھیک ہوجائیں گی، کچھ وقت لگے گا لیکن چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کا خط بھی آیا، وزیراعظم کو اٹارنی جنرل کے ذریعے سلام کا جواب بھجوایا، میں نے وزیراعظم صاحب کو بذریعہ اٹارنی جنرل کہا اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں، ہم نے قائد خزب اختلاف سے بھی بڑی مشکل سے رابطہ کیا، ہم نے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے عدالتی اصلاحات کیلئے ایجنڈا مانگا ہے، ہم سے یہ توقع نہ کرے کہ ایک ہی میٹنگ میں سارے جواب ملیں گے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے۔
چیف جسٹس نے بتایا کہ وفد نے کہا ہم معاہدوں کی پاسداری اور پراپرٹی حقوق کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، جس پر میں نے جواب دیا اس پر اصلاحات کر رہے ہیں۔ خط لکھنے والے ججز کو انتظارکرنا چاہیے تھا، ہمیں چیزوں کو پیچیدہ نہیں بلکہ حل کرنا ہے، ہمیں سسٹم پر اعتبار کرنا ہوگا، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سینیارٹی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے وفد کوبتایا ہم تجویز دیں گے، ہائیکورٹس میں جلد سماعت کیلئے بنچز وہ بنائیں گے، میں نے وفد سے کہا جو آپ کہہ رہے ہیں وہ دوطرفہ ہونا چاہیے، وفد نے کہا ہم پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا تحفظ چاہتے ہیں، ہمیں نے وفدسے کہاہمیں عدلیہ کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس چاہیے ہوگی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام کو حقاٸق معلوم ہونے چاہئیں کہ آٸی ایم ایف وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔
خیال رہے کہ پیر کے روز آئی ایم ایف وفد نے فیڈرل لینڈ کمیشن، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹرنگ فنانسنگ آف ٹیررزم اتھارٹی (AML/CFT) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا جائزہ لیا۔ اس دوران وفد کو کرپشن کے خلاف اقدامات اور مالی جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ مشکوک مالی لین دین اور منی لانڈرنگ کے سدباب سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف وفد نے حکومت میں کرپشن کے خدشات پر تحقیقات کیں اور زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے موثر اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- ایک دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)

