Advertisement
پاکستان

افغانستان :قندوز میں خودکش دھماکہ ، 25 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین بینک کے باہر تنخواہیں لینے کے لیے کھڑے ہوئے تھے،میڈیا رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 11 2025، 8:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان :قندوز میں خودکش دھماکہ ، 25 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

کابل :افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین بینک کے باہر تنخواہیں لینے کے لیے کھڑے ہوئے تھے، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی، اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 25لاشیں لائی گئیں، دیگر ہسپتالوں میں بھی متعدد زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔
خودکش دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

Advertisement