شہباز شریف نے کسی کو کوئی پیغام نہیں بھیجا:مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو جھوٹا قراردیدیا
لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں عدم شرکت سے متعلق فواد چوہدری کے شہباز شریف سے منسوب پیغام کو جھوٹ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں، وہ پروپیگنڈا مشین ہیں، شہباز شریف نے کسی کو کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کیسے منع کرتے؟ میٹنگ اسپیکر نے بلائی تھی، فواد چودھری کے پاس کوئی سرکاری دستاویز ہے ؟شہباز شریف یا شہباز شریف کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟ مریم اورنگزیب نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا عمران صاحب کرونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پہ چلے گئے تھے ؟ قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے؟ ۔ نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟ ۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو پیغام گیا تھا کہ اگر وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئے تو وہ نہیں آئیں گے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 9 منٹ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

