جی این این سوشل

پاکستان

‏نیپرا نے 2020-21 کیلئے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر2021 میں ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

‏نیپرا نے  2020-21 کیلئے  89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی
‏نیپرا نے 2020-21 کیلئے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری   اتھارٹی (نیپرا ) نے   بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا کی جانب سے  ‏2019-20 کی چوتھی سہ ماہی کےلیے ٹیرف کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ‏2020-21 کی پہلی اوردوسری سہ ماہی کےلیےٹیرف کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق  بجلی کی قیمتوں میں 2019-20 کےلیے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے،‏2020-21 کےلیے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر2021 میں ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر2021 تک وصول کی جانےوالی ایڈجسٹمنٹس ختم ہوجائیں گی،  اکتوبرمیں اطلاق سے صارفین پرصرف 8 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑےگا، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنےوالےصارفین پرنہیں ہوگا۔

دنیا

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے سے آگاہ ہیں، ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیل پر حملے کا پہلے نہیں بتایا، ایران کا حملہ ریاست کی طرف سے ریاست پر حملہ ہے، ایران نے براہ راست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے دہشتگردی ہے جو قابل مذمت ہے، دنیا ایران کی مذمت میں ہمارا ساتھ دے، ہم ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خطےمیں شراکت داروں سے رابطہ ہے، ایران دہشتگردوں کی جماعت ہے، ایران برسوں سے دہشتگردگروپوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد گروپوں کو فنڈنگ بھی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کچھ عرصہ سےعدم استحکام کا شکار ہے،ہمارے مفاد میں جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، ہوسکتا ہے امریکی صدرجنگ بندی کی نئی تجاویز دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے حملے پر کہا تھا کشیدگی پورےخطے میں بڑھے گی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونے سے سیز فائرنہیں ہو سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں، قومی ادارہ برائے صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک حکام نے بتایا کہ کراچی شرقی اور سجاول کے اضلاع میں تازہ ترین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے، مزید کہا کہ رواں برس اب تک صوبے میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں پولیو کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 22 بلوچستان اور سندھ سے جبکہ 2 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ پاکستانی بچوں کو اب بھی ایک ایسی بیماری کا خطرہ لاحق ہے جسے دستیاب پولیو ویکسین کی مدد سے آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، اگر کوئی بچہ اس کا شکار ہو جائے تو بچہ ساری زندگی کے لیے مفلوج ہو جاتا ہے، بار بار پولیو ویکسینیشن بچوں کو اس خوفناک بیماری کے فالج کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام والدین، اساتذہ، بزرگوں اور پڑوسیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھیں اور تمام بچوں کو فوری طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ کہیں بھی کوئی بچہ اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ پاکستان میں تمام بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ایران نے اپنی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور اب اسرائیل ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کی مذمت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کی ہدایت کردی، پینٹاگون کے مطابق ابھی تک کسی امریکی فوجی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہے، اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے، ایران کے اسرائیل پر حملے کے بڑے اثرات سامنے آئیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll