Advertisement
پاکستان

پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لئے کوششیں کرتی رہی، پی ٹی آئی کو صرف اقتدار کے لئے تعمیر کیا گیا اور اقتدار نہیں تو پی ٹی آئی تقسیم ہورہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 13 2025، 6:17 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تین چار گروہ ہیں اور قومی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے۔ پاکستان کی فارن پالیسی مستحکم ہے اور سب سے تعلقات بڑھارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لئے کوششیں کرتی رہی، پی ٹی آئی کو صرف اقتدار کے لئے تعمیر کیا گیا اور اقتدار نہیں تو پی ٹی آئی تقسیم ہورہی ہے۔

Advertisement