Advertisement
پاکستان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

مہمان صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 13th 2025, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، شاہراہ دستور کو ترکیہ اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔

مہمان صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر دونوں ممالک کا ترانہ بھی بجایا گیا، مہمان صدر کو مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو فرداً فرداً تمام کابینہ اراکین کا تعارف کرایا، وزیراعظم نے ترک صدر کے ہمراہ آئے اعلیٰ سطح وفد سے فرداًفرداً مصافحہ کیا، مہمان صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔

Advertisement