Advertisement
علاقائی

کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح

محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 13th 2025, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اعلیٰ حکام نے وزیرداخلہ  کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں کام کرےگا اور شہری یہاں سے 24گھنٹے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔ 

محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے عملے اور شناختی کارڈز، پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

 

Advertisement