مودی کی ٹرمپ سے ملاقات، بھارت کو تیل، گیس اور ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک سے بھی ملاقات ہوئی


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا جبکہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے، ان کے ساتھ 7 رکنی وفد بھی آیا۔ واشنگٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مسک کے 3 کمسن بچوں سمیت صرف فیملی موجود تھی۔
واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی،ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو بھارت کو دے سکتے ہیں۔ آج بھارتی وزیراعظم سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے اور بھارت کے ساتھ امریکی تجارتی خسارہ کم کرنے پر بات ہوئی ۔
ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امریکا کا تجارتی خسارہ 100 ملین ڈالر ہے ، بھارتی وزیراعظم کے ساتھ تیل گیس سے متعلق حتمی معاملات تک پہنچے ، توانائی ، بجلی ، اے آئی سمیت متعدد شعبوں میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، انتہا پسند دہشت گردوں کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔
ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے ، امریکا بھارت تعلقات آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے۔ بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا جیسا وہ امریکا پرعائد کرتا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر بھارت کی طرف سے مبارک باد دیتا ہوں، خوشی ہے کہ دوبارہ ٹرمپ کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے۔ خوشی ہوئی کہ یہاں آتے ہی ٹرمپ نے احمد آباد نمستے ٹرمپ کی یاد دلا دی ، یقین ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات پر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے، آنے والے چار سال میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ رفتار سے کام کریں گے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج بھی وہی گرم جوشی دیکھی جو ٹرمپ کے پہلے دور میں دیکھی تھی، امریکا بھارت کے تعلقات میگا خوشحالی کے لیے ہیں، امریکی صدر سے دو طرفہ تجارت کا حجم دوگنا کرنے پربات ہوئی، نیوکلیئر انرجی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
بھارتی وزیراعظم نے امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے اور امریکی صدر ٹرمپ کو دورہ بھارت کی دعوت دی۔ امریکا خود کوعظیم بنانا چاہتا ہے،ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں، نیوکلیئر انرجی کے میدان میں امریکا سے تعاون بڑھائیں گے۔
اس کے علاوہ بھارت کے وزیراعظم نے امریکا سے دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم بھی کیا۔
مودی نے کہا کہ امریکا اور بھارت اےآئی، سیمی کنڈکٹرز ٹیکنالوجی میں مل کر کام کریں گے، انڈوپیسیفک خطے میں امن کے قیام کیلئے بھی امریکا بھارت مل کر کام کریں گے، سرحد پار دہشت گردی ختم کرنےکیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملنے کا مقصد ایک اور ایک دو نہیں ایک اور ایک گیارہ ہوتا ہے ، ٹرمپ سے ایک بات سیکھی ہے کہ وہ قومی مفاد کو ترجیحات میں سرفہرست رکھتے ہیں، خوشی ہے کہ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کے لیے پیوٹن سے بات کی ، بھارت نیوٹرل نہیں بھارت کا اپنا مؤقف ہے اور ہمارا مؤقف امن ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ روسی صدر سے کہا تھا کہ یہ وقت جنگ کا نہیں امن کا ہے ، شروع دن سے مؤقف ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں مذاکرات ہیں۔
اس سے قبل مودی کی ایلون مسک سے ملاقات میں انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کی جنوبی ایشیا مارکیٹ میں فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 9 گھنٹے قبل
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 9 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 3 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 7 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 5 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 9 گھنٹے قبل