تمام 7ججز سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف لیا

سپریم کورٹ میں چھ نئے مستقل ججز اور ایک قائمقام جج نے حلف اٹھالیا، تمام 7ججز سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے نئے حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامرفاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس ہاشم کاکڑ نے حلف اٹھایا۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے بطور قائم مقام جج کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ احاطہ میں چیف جسٹس پاکستان اور سات ججز کی کرسیاں لگائی گئیں، احاطہ سپریم کورٹ میں پانچ سو کرسیوں کے انتظامات بھی مکمل تھے۔
کھلے مقام پر حلف برداری کا فیصلہ مہمانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، ججز کے اہلخانہ اور رفقا بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عاٸشہ ، جسٹس اطہر من اللہ تقریب میں شرکت کیلٸے پہنچے۔
گذشتہ روز وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں سات نئے ججز اور مختلف ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کیے تھے، تاہم مذکورہ ججز اور چیف جسٹسز کی جمعرات کو ہونے والی حلف برداری ایک دن کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقررکیا گیا، اسی طرح، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دے دی گئی تھی۔
ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جن کے مطابق جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا۔

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 8 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 7 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل








