ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اور کچھ صارفین نے تو دونوں کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا


سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی مزاحیہ اور خودساختہ گلوکاری کے لیے مشہورہونے والے چاہت فتح علی خان اور پاکستانی اداکارہ میرا کی گانا بدو بدی گاتے ہوئے کی دلچسپ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور شائقین اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
2024 میں اپنے گانے ”بدو بڑی“سے مشہور ہونے والے خود ساختہ اور مزاحیہ گلوکار نے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر نت نئے طریقوں سے وائرل ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں، ،مزاحیہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستانی اداکارہ میرا جی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں، اور اداکارہ میرا، چاہت کے ساتھ مل کر ”بدو بڑی“ گانے کی دل لگی پرفارمنس دے رہی ہیں۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اور کچھ صارفین نے تو دونوں کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔
چاہت فتح علی خان کی گلوکاری اور مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، اور ان کی ویڈیوز ہمیشہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔ اس ویڈیو پر شائقین نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔
اس کے علاہوہ کچھ روز قبل چاہت نےاپنے ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ وہ جلد ہی گلوکاری کی تعلیم دینے کے لیے ایک میوزک اکیڈمی کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، تاکہ گلوکاری کا یہ ٹیلنٹ اگلی نسلوںمیں منتقل کیا جا سکے،اورن کے مداحوں کو اپنی گلوکاری کی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 26 منٹ قبل

طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

جوہری معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب اس کی تمام پابندیوں سے آزاد ہے، ایران
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ :جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
- 4 گھنٹے قبل