کسان تحریک شروع ہو چکی ہے ، کسانوں کو انکا حق دلوا کر رہیں گے ، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کیسا گرین پاکستان ہے بہاولنگر کا پانی کہیں اور دیں گے تو ناانصافی کریں گے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کسان تحریک شروع ہو چکی ہے جب 38اضلاع سے کسان آئیں گے تو بہت بڑا دھرنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کو بھول جاؤگے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاتعلیم نہیں دیتے صحت نہیں دیتے کسان کا مسئلہ ہو کوئی سیاسی جماعت ان مسائل پر بات نہیں کرتے، کسان تحریک شروع ہو چکی ہے جب 38اضلاع سے کسان آئیں گے تو بہت بڑا دھرنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کو بھول جائو گے، آج کے دھرنے کو ٹریلر سمجھ لو سبق حاصل کر لو اگر مسئلہ حل نہ کیا تو عوام کو کال دیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کیسا گرین پاکستان ہے بہاولنگر کا پانی کہیں اور دیں گے تو ناانصافی کریں گے،بہاولنگر کا پانی چولستان کو دیں گے ظلم ہوگا کسانوں کو زمین دیں مراعات دیں تو وہ بستی بسا کر دکھائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی 45 تو کوئی 30ہزار ایکٹر لے جائے تو کسان کا استحصال ہوگا، مزدور و کسان کو اس کا حق دو پھر کھیتوں کو آباد کرو، پیپلزپارٹی اور ن لیگ حق دو کسان کو دینا ہوگا، اگر کسی نے اس دھرنے کو طاقت سے اٹھانے کی کوشش کی تو پنجاب بھر کی سڑکوں پر آنے کااعلان کردیں گے ، تم تو پہلے ہی جعل سازی اور فارم 47سے اقتدار میں آئے ہو تمہاری کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہےکسانوں کو حق دو ۔
انہوں نے کہا بجلی پیٹرول سستا کرنے اورکسان کے حق کےلئے کال دی تو نوجوان کسان مزدور باہر نکلیں گے، اس ملک میں ایسا نہیں چلے گا کہ بیوروکریٹ پارلیمنٹیرین خان و سردار عیاشی کریں اور مڈل کلاس ذلت و خواری حاصل کریں ہمیں ہمارا حق چاہئے ،جب تک چاہیں دھرنا دیں ،ضیا الدین انصاری کو کہتا ہوں آپ دھرنے کے لوگوں کے میزبان ہیں، اگر حکومت نے مطالبات کو نہ مانا تو پھر فیصلہ کریں گے دیگر اضلاع سے کسانوں کو بلانے کی کال دیں گے ۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 14 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل





