پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے، ڈی چوک میں پولیس اور صحافی آمنے سامنے
کراچی پریس کلب میں صحافیوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کےخلاف شدید نعرے بازی کی


اسلام آباڈ:پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج بدستور جاری ہے، اسلام آباد ڈی چوک میں پولیس اور صحافی آمنے سامنے آگئے۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے جاری ہیں،ملک بھر میں صحافتی برادری پیکا ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، صحافیوں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپس تیسرے روز بھی جاری رہے، مختلف شہروں میں پیکاقانون کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کے دوران صحافی اور پولیس آمنے سامنے آگئے، کراچی پریس کلب میں صحافیوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی صحافیوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ، شرکاء نے صحافیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا،لاڑکانہ میں بھی صحافیوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گمبٹ میں قائم کردہ بھوک ہڑتال کیمپ میں پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر پابندی اور صحافیوں کی زبان بندی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل





