پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔
پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سعود شکیل 8 اور بابر اعظم 29 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
طیب طاہر نے بھی 38 رنز بنائے لیکن بعد میں آنے والے بھی اسکور کو 242 تک ہی پہنچا پائے ، رضوان اور سلمان نے ایک بار پھر ہاتھ دکھائے، رنز بڑھائے اور 88 رن کی شراکت لگائی تاہم کپتان 46 اور نائب کپتان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے ول او رو رک نے چار، بریس ویل اور سینٹنر کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس دوران ٹوم لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے، ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین لیتھم کا کیچ نہ کرسکے۔ مچل اور لیتھم بالترتیب 57 اور 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور دوسرے اوور میں ول ینگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد دوسری وکٹ پر کین ولیمسن اور کونوے نے ذم دارانہ بیٹنگ کی تاہم 76 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 34 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کونوے بھی 48 رنز بناکر یویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے نسیم شاہ نے 2، شاہین، ابرار اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مچل اور لیتھم نے بھی شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست دی۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 13 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 12 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 11 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago





