بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89رنز کیساتھ نمایاں رہے،جبکہ ایشان کشن 54، ابھیشیک شرمانے 52 رنز بنائے


احمد آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سنجو سمسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، سنجو سیمسن 89رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہےکہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں صرف جنوبی افریقہ نے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جبکہ کیویز نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے مات دی۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل




