بھارت کی جانب سے دیے گئے256 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


احمد آباد:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے256 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب ٹم سائفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔
بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، سنجو سیمسن 89رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ بھارت ٹی20 ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2024 اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔جبکہ 2007 میں ہونے والا پہلا عالمی کپ کا فاتح بھی بھارت ہی ٹھہرا تھا۔ یوں وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago




