ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی، آرمی چیف
فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔
آرمی چیف نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آنے والے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی، طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، انشاءاللہ۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی ”اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ“ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے۔ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، غیور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ ’پاکستانیت‘ کو اپنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملکی ترقی میں مثبت کردار میں معاون ثابت ہو۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بھر سے یونیورسٹی اور کالج کے نوجوان طلباء کے ایک نمائندہ گروپ سے خطاب کے دوران طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے کوشش کریں اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔
انہوں نے پاکستان پر بیرونی خطرات بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی نقطہ نظر پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت ہیں۔
آرمی چیف نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف قومی جدوجہد میں عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو بھی سراہا۔
جنرل عاصم منیر نے طلباء پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں کی فکری نشوونما میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 3 hours ago

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 5 hours ago

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 4 hours ago

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 3 hours ago

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 6 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 2 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- an hour ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 2 hours ago

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 hours ago

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 5 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 2 hours ago