قلات میں نامعلوم مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی
لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے


قلات کے علاقے توغو چھپر میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
شہید ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت کانسٹیبل علی نواز لانگو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کانسٹیبل غلام علی ولد گل محمد اور محمد ایوب ولد واحد بخش شامل ہیں۔ لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے اور لیویز فورس کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
قلات میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 3 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل
