خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں،دفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
کے پی حکومت نے افغانستان کے دورےکے لیے ٹی اوآرز تیارکرلیےہیں،بیرسٹر سیف


اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا افغانستان کے دورے سے متعلق ایک بیان نظر سے گزرا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی تیاری کر کے وفاق سے رابطہ کریں گے۔
واضح رہے کہ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت نے افغانستان کے دورےکے لیے ٹی اوآرز تیارکرلیےہیں،بیرسٹرسیف نے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کی تھی۔
’ بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغان طالبان سے بات چیت کے لیے 2 رکنی وفد افغانستان جائیں گے،ٹی او آرز میں کہا کہ گی پہلاوفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگاربنائے گا، پہلا وفد سفارتی امور نمٹائے گا، جبکہ دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا، بیرسٹرسیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 3 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 11 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک گھنٹہ قبل




