لاہور:شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، بورڈ عہدیداران سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت
یقین نہیں ہورہا قذافی اسٹیڈیم صرف 117 روز میں مکمل کیا گیا،میری نیک تمنائیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں،سی ای اوآئی سی سی


لاہور: شاہی قلعہ لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی سی سی آفیشلز، پی سی بی عہدیداران سمیت قومی و انٹرنیشنل کرکٹرز نے شرکت کی۔
لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔
پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ، شاداب خان اور عماد وسیم اور حارث سہیل تقریب میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن بلے باز جے پی ڈومنی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں، جبکہ ا نگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی۔
چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اچیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔
سی ای او آئی سی سی جیف آلڈرائس کاخطاب
سی ای او آئی سی سی جیف آلڈرائس نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،جس پر چیئرمین پی سی بی کا شکرگزار ہوں، انہوں نے کہا کہ یقین نہیں ہورہا قذافی اسٹیڈیم صرف 117 روز میں مکمل کیا گیا،میری نیک تمنائیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں،امید ہے بہترین ٹیم 9 مارچ کو سفید جیکٹ زیب تن کرے گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈر اورقومی ٹیم کے سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آپ سب کو یہاں خؤش آمدید کہتا ہوں، ہم نے 2017 میں ایونٹ جیتا اب یہ ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے، ہم اس ایونٹ کے لئے کافی پرجوش ہیں۔
سرفراز احمد نےمزید کہا کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح لمحات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ہم نے فائنل میں بھارت کو ہرایا جو بھلایا نہیں جا سکتا، جب واپس پہنچے ہر سطح پر لوگوں نے بہت بڑا استقبال کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مقبول ہے ،یہ ٹیم ایک لمحے میں گرتی ہے تو دوسرے لمحے میں کھڑی ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ تقریب میں کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے شے گل سمیت مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا،لائٹ شو اور اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، پاکستان ، بھارت سمیت 8 ٹیموں کی جرسیوں کی لیزر لائٹ سے رونمائی کی گئی۔

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
- 2 days ago

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- 19 hours ago

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- 19 hours ago

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟
- 2 days ago

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- 20 hours ago
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال
- 2 days ago

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- 20 hours ago
ایک اور اداکارہ کا بھی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، سکرین شاٹ دکھا دیا
- a day ago

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں
- 2 days ago

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے
- 2 days ago
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- 21 hours ago
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- a day ago



