قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، بیرسٹر سیف
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ بانی پی ٹی آئی ، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔ اس سے کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے قول و فعل میں تضاد واضح ہو چکا ہے۔ روزانہ جلسوں میں عمران خان کو سہولیات دینے کی بات کی جاتی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا نے افغانستان ٹیم کو 107 رنز سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
- 12 گھنٹے قبل

طالبان حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری
- 10 گھنٹے قبل

صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی
- 12 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 8 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات نہ ماننے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی حقیقت
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال بیس ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج تیار
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین اوگراکی مدت ملازمت میں توسیع
- 11 گھنٹے قبل

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 8 گھنٹے قبل