پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے آگاہ کیا


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کے 5 ارکان نے ملاقات کی ہے، اپوزیشن ارکان کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پریس کانفنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں آڑائی جارہی ہے۔ چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہمارے متعدد رہنماؤں کوجھوٹے کیسزمیں پھنسایا گیا، بیروزگاری اورمہنگائی بڑھ رہی ہیں، پی ٹی آئی کارکنان پرمقدمات اورپروڈکشن آرڈرکامعاملہ بھی رکھا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا ہم 26 ویں آئینی ترمیم کوتسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی بات بھی نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجہ نےلاپتہ افراد کا معاملہ بھی رکھا، پنجاب میں اسٹیٹ دہشتگردی سےمتعلق بھی بتایا۔
عمرایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بعد ملاقات کےلیےآئے، ملاقات سے پہلے 3 باربانی پی ٹی آئی سے اجازت لی، چیف جسٹس کو معیشت کے حوالےسے بھی آگاہ کیا، بانی نے کہا ملٹری کورٹس کےحوالے سے بھی بات کرنا۔
بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھا جاتا ہے، چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل کونسل کمیٹی پرایجنڈا طلب کیا تھا، کارکنان، بانی اوراہلیہ کےساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے۔ ہم نے درپیش مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا، کیسز نہیں لگ رہے، بانی کو بچوں سے بات بھی نہیں کرائی جاتی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں آئین اورقانون پرعملدرآمد نہیں ہورہا، واضح الفاظ میں کہاملک میں اس وقت قانون کی بالادستی نہیں۔ نظام عدل کو آلہ کارکے طورپر استعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو فوری مداخلت کرنی ہوگی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم ہوئی اس کا متن اور طریقہ کار غلط تھا، اگر نوٹس نہ لیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ملک میں اس وقت عملی طور پر آئین اور قانون ختم ہو گیا ہے، شہریوں کا ایک سات چلنا مشکل ہو گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت پورے نظام عدل کو ہی جرم بنا دیا گیا ہے، ایک فرد پر سو مقدمے بن رہے ہیں تو عدالت کو مقدمات کا سوال پوچھنا چائیے، اگرعدالت انصاف نہیں کرے گی تو مجبور لوگ قانون ہاتھ میں لیں گے، 26ویں آئینی کے متن پر ہمیں اعتراض ہے، یہ تمام معاملات کسی سے دھکے چھپے نہیں ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 8 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 3 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 3 hours ago



