، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل


لاہور:اس سال فطر و فدیہ کے حوالے سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے لیکن ”جو“ کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہو گا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کر یں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صاع (2 کلواحتیاطً) جو، کھجور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4 کلو گرام احتیاطً) بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے۔
اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کشمش کے حساب سے 75000 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقیٰ کے حساب سے 150000 روپے ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم 160 روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 8 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا نے افغانستان ٹیم کو 107 رنز سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

طالبان حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری
- 10 گھنٹے قبل

صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 8 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات نہ ماننے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی حقیقت
- 12 گھنٹے قبل

چیئرمین اوگراکی مدت ملازمت میں توسیع
- 11 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی
- 12 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال بیس ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج تیار
- 11 گھنٹے قبل