Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 22 2025، 5:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ قرار دے صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کر دی۔
 واضح رہے کہ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Advertisement