پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمے دار بھی کمیونٹی ہیلتھ سروسز ہی ہوگی ، اس سروس کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئےاہم اقدام،پنجاب میں "مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز" متعارف کروانےکافیصلہ کر لیا گیا۔
"مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" سے شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے ہوں گے" مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز" کے ذریعے صحت سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔
پنجاب بھر میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے مزید 20ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز" سے منسلک کر دیا جائے گا، 39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز" مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہونگی۔
۔"مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسز"کی ورک فورس مجموعی طورپر تقریبا ً60ہزارسے زائد پر مشتمل ہوگی ، پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمے دار بھی کمیونٹی ہیلتھ سروسز ہی ہوگی ،مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسزکے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرلیا اور مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 hours ago

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی
- 4 hours ago

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 3 hours ago

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 14 hours ago

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 14 hours ago

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 2 hours ago

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 14 hours ago

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 3 hours ago

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 11 minutes ago

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
- 3 hours ago

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 3 hours ago

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 7 minutes ago