45سالہ نرگّس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اداکارہ کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی


ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نرگس فخری خفیہ طور اپنے قریبی اور دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی، کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی،
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔
تاہم دوسری جانب اداکارہ نرگس فخری نے خود باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق نہیں کی لیکن مبینہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔
انڈین میڈیامیڈیارپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہے
اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ نرگّس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔
45 سالہ نرگّس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اداکارہ کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی، نرگّس فخری نے بالی ووڈ میں فلم راک سٹار کے ذریعے قدم رکھا تھا جس میں ان کے مدمقابل ہیرو رنبیر کپور تھے۔
واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 4 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- ایک گھنٹہ قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 6 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 5 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 2 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 18 منٹ قبل