حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے
اٹارنی جنرل آف پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر اور قانونی ٹیموں نے اس کامیابی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں سےٹیکس نظام میں مثبت تبدیلی آگئی، حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے۔
ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 99 ڈی کے تحت ایک ہی دن میں کامیابی سے یہ رقم بینکوں سے وصول کی۔
حکومت نے عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا، یہ سنگ میل وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط اور دانشمندانہ قیادت، وزیر خزانہ کی فعال پالیسیوں اور منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنانے میں ایف بی آر کی کاوشوں کا عکاس ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر اور قانونی ٹیموں نے اس کامیابی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کئی دہائیوں سے اشرافیہ اداروں نے معاشی بے صابطگیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر معمولی منافع کمایا جس کے باعث ٹیکس کا بوجھ غیر متناسب طور پر کم آمدن والے گروہوں کو برداشت کرنا پڑا۔
اس کامیابی کے ساتھ حکومت اب اشرافیہ پر مرکوز دیگر رکے ہوئے ٹیکسوں پر عمل پیرا ہے جن میں سپر ٹیکس، ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی)، غیر تقسیم شدہ ذخائر پر ٹیکس اور انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈز پر ٹیکس شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے بیرونی عوامل سے پیدا ہونے والے غیر معمولی فوائد پر منصفانہ ٹیکس لگا کر صورتحال بدل دی ہے، یہ نظام دنیا بھر میں رائج ہے۔
حکومت ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے، بالواسطہ ٹیکسوں پر انحصار کم کرنے اور ذمہ دار پالیسی سازی کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔
یہ وصولی مساوات، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے ٹیکسیشن فریم ورک میں تبدیلی کی نشاندہی کا اظہار ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میچ کے دوران نسیم شاہ کی مدد کر کے دل جیت لیے
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو مؤخر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

رنز مشین ویرات کوہلی نے ون ڈے کیرئیر میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے،عطا تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ، صدر مملکت
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ، معاشی استحکام آچکا ہے ، وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازجنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 7 گھنٹے قبل

فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی
- 5 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں ، 7 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں ، امیر مقام
- 2 گھنٹے قبل
پاک ٹیم کے کپتان نے چیمپیئنزٹرافی میں آگے جانا مشکل قرار دےدیا
- ایک گھنٹہ قبل