Advertisement
پاکستان

احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر فروری 24 2025، 5:23 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے سابق صدر عارف علوی پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور ان کی بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے بھی یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ ایک ایسی شخصیت جو صدر مملکت کے عہدے پر رہی ہے جس نے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کا حلف اٹھایا تھا، پی ٹی آئی کے سابق صدر مملکت عارف علوی امریکا میں پاکستان کی ریاست کے خلاف زہر گھول رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کہتے یہیں کہ یہ سفارتی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں، یہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement