روس نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فرانس سے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے


فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔
اس واقعے کے بعد قونصل خانے کے عملے کو کچھ دیر کے لیے عمارت کے اندر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی اور اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کا معائنہ کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بوتلیں قونصل خانے کے باغیچے میں گریں اور ماہرین ان کے مواد کا تجزیہ کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز قونصل خانے کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری 3 بوتلیں پھینکی گئیں جن میں سے 2 دھماکے سے پھٹ گئیں۔
روس نے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے فرانس سے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے، روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس کے مطابق روسی حکام نے فرانس سے مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی قونصل خانے پر ہونے والے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 3 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago


