انہیں فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا


لالی وڈ کے معروف اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے، حبیب نے اداکاری، فلم سازی اور ہدایتکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، انہیں فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اداکار حبیب کا تعلق پٹیالہ کی ایک زمیندار فیملی سے تھا، 1947ء میں ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا، حبیب نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا، بعد ازاں اردو اور فارسی میں بھی ماسٹر ڈگری حاصل کی، وہ اری گیشن اور سول ایوی ایشن میں بھی ملازم رہے۔
حبیب حادثاتی طور پر فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیں جلد کامیابی ملی تو اسے مستقل پروفیشن بنا لیا، 1956 ءمیں پہلی فلم ’’لخت جگر ‘‘ میں ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، ان کی کامیاب فلموں میں آدمی، گمراہ، کالاپانی، ایاز، ماں کے آنسو، اولاد، غزالہ، وقت، دیوداس شامل ہیں۔
اداکار حبیب نے متعدد پنجابی فلموں میں بھی شاندار کردار نبھائے۔ بشیرا،موج میلہ، بابل دا ویہڑہ، میلہ دو دن دا اور چن شیر ان کی قابل ذکر فلمیں ہیں، حبیب نے دو سندھی فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔
اداکار حبیب کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈز سے نوازا گیا، حبیب مختصر علالت کے بعد 25 فروری 2016 ءکو لاہور میں انتقال کر گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت بہتری کی جانب گامزن
- 2 گھنٹے قبل
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، نیپرا نے وضاحت دے دی
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کا سہ ماہی بل ایڈجسٹمنٹ میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

اسٹار لنک کے بعدایمازون کا بھی خلا میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس بھیجنے کا منصوبہ تیار
- 30 منٹ قبل

گوگل میپ نے صارفین کےلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایل 10کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، محکمہ تعلیم پنجاب کا نوٹی فکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

بجلی سستی کروانے میں ایم کیو ایم نے نہایت اہم کردار ادا کیا : ڈاکٹر فاروق ستار
- 3 گھنٹے قبل

آئین کے مطابق صوبوں کے اتفاق تک پانی کا منصوبہ نہیں بن سکتا : وزیراعلیٰ سندھ
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

مشہور ریسلرو اداکارجان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
- 25 منٹ قبل

صدر آصف زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ ، پولیس افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- ایک گھنٹہ قبل