پنجاب حکومت کا قدیم فوجداری قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے ”قانونی اصلاحات کمیٹی“ تشکیل دے دی


پنجاب حکومت نے قدیم فوجداری قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ”قانونی اصلاحات کمیٹی“ تشکیل دے دی ہے جو فوجداری قوانین میں ضروری ترامیم اور بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
کمیٹی ”قومی سلامتی کے قانون“ کا مسودہ بھی تیار کرے گی اور جرائم کی روک تھام، قانون کے مؤثر نفاذ اور امن عامہ کی بحالی کے لیے قانونی اصلاحات تجویز کرے گی۔خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کے تحفظ کے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔
انسداد دہشت گردی، سائبر کرائم، سائبر سکیورٹی اور بین الصوبائی روابط کے قوانین کو بھی جدید دور کے مطابق بنایا جائے گا۔ کمیٹی جدید سائنسی تکنیک، قوانین اور معاشرتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترامیم تجویز کرے گی۔
ڈی آئی جی کامران عادل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل) محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔دیگر اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ قانون، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے نمائندے شامل ہیں۔
کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- a day ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 9 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 days ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 days ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- a day ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 days ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- a day ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 9 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 6 hours ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 days ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 10 hours ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 hours ago





.webp&w=3840&q=75)







