مقتول کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے، پولیس


لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرےسےلاش ملنےکا معمہ حل کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے، مقتول کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا۔
جس کے بعد آرگنائزڈ کرائم یونٹ کےاہلکار ارشد نےاپنےدوست عمران کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پستول نہرمیں پھینک کرفرارہوگیا ۔
جس کو بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میانوالی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ارشد نے میاں اسلم کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لیا تھا جب کہ فلیٹ سے آئس نامی نشے کا سامان بھی برآمد ہوا تھا۔
گرفتارملزم ارشد نےدوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا،قتل کی حتمی وجوہات سامنے لانےکیلئے تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے ایک کمرے سے تقریباً 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 19 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 8 منٹ قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- ایک گھنٹہ قبل