نئے شیڈول کے مطابق سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے،محکمہ تعلیم


کراچی:ماہ رمضان کے باعث سندھ بھر میںمتحانات کی تاریخ تبدیل کر دی گئیں۔
نئے شیڈول کے مطابق سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔
اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے صوبے میں اساتذہ کی بھرتی کا مرحلہ 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں 5 ہزار مسلسل غیرحاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا تھا، مارچ میں شیڈول امتحانات کو رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھی رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔
صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلباء کو سہولت دینا ہے۔
صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو شروع ہوں گے،خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

شوبز شخصیات کا پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 11 گھنٹے قبل

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- ایک گھنٹہ قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 12 گھنٹے قبل

پااکستان جنگ بندی پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مرصوص،بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
- 2 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 11 گھنٹے قبل