Advertisement
پاکستان

شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

او جی ڈی سی ایل کے مطابق شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافتی کنوئیں اسپن وام ون سے ملے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 26th 2025, 6:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافتی کنوئیں اسپن وام ون سے ملے ہیں۔

او جی ڈی سے ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط لکھا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کنوئیں میں 4400 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ کنواں او جی ڈی سی ایل، ماری انرجیز اور اوریئنٹ پیٹرولیم کی مشترکہ ملکیت ہے

خط میں کہا گیا ہے کہ گیس کی پیداوار کا تخمینہ 12.96 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فیٹ یومیہ ہے، خام تیل کی پیداوار کا اندازہ 20 بیرل یومیہ ہے۔

Advertisement
Advertisement