مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد جبکہ جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے


افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث 29 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے2 خاندانوں کے افراد تھے جو سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ قندھار میں 4 خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں، سیلابی پانی میں بہہ گئیں جس میں صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی جبکہ ایک بچہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ ایک چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغانستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے چھٹا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے 2023 میں کہا تھا کہ افغانستان میں خشک سالی، سیلاب، زمین کی تباہی اور زرعی پیداوار میں کمی اہم خطرات ہیں۔
افغانستان میں گزشتہ سال مئی میں سیلاب نے سیکڑوں افراد کی جان لی تھیں اور بڑے پیمانے پر زرعی زمینوں کو نقصان پہنچایا تھا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 21 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 17 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 hours ago






