این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس اوردیگر سینئر افسران نے آج این پی سی سی میں منعقدہ تقریب کے دوران سکاڈا سسٹم کے جزوی گولائیو کا افتتاح کیا۔

شائع شدہ 2 years ago پر Feb 26th 2025, 11:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد : این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیشنل گرڈ کی بہتر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کیلئے نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح کر دیا ۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے SCADA-III منصوبے کا ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے نئے کنٹرول روم اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن( SCADA) سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے جو نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی سی سی) اسلام آباد میں نصب کیا گیا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس اوردیگر سینئر افسران نے آج این پی سی سی میں منعقدہ تقریب کے دوران سکاڈا سسٹم کے جزوی گولائیو کا افتتاح کیا۔
چیف انجینئر(سکاڈا)، انجینئرسمیر میمن نے منصوبے پر پیشرفت سے متعلق این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ سکاڈا پراجیکٹ کا 75فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے اور باقی ماندہ کاموں کو رواں سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ این پی سی سی اسلام آباد میں سکاڈا منصوبے کے تحت یہ سنگ میل 20 فروری 2025 کو سکاڈا کے جزوی طور پر گو-لائیو کے ساتھ حاصل کیا گیا۔ جدید ترین سکاڈا سسٹم میں 166 سٹیشنز میں سے 65 لائیو ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ سٹیشنز کو آنے والے مہینوں میں نئے مواصلاتی لنک دستیاب ہونے پر سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران انجینئر محمد وسیم یونس نے کہا کہ آج این ٹی ڈی سی کی پوری ٹیم کیلئے خوشی کا مقام ہے،انہوں نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی طرف سے SCADA-III پراجیکٹ کی تکمیل میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ SCADA-III منصوبہ این ٹی ڈی سی اور نیشنل گرڈ کیلئے بے شمار فوائد کا باعث بنے گا۔ اعلیٰ درجے کا SCADA سسٹم گرڈ سٹیشنز کی ریئل ٹائم نگرانی اور کنٹرول فراہم کرتا ہے جس سے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک زیادہ قابل اعتماد ہوگا ۔اس نظام کے ذریعے بجلی کے ترسیلی نظام میں آنے والے تکنیکی مسائل کی فوری نشاندہی ہوسکے گی اور ان کا جلد حل ممکن ہوگا جس سے نیشنل گرڈ کی مجموعی کارکردگی مزیدبہتر ہوگی۔انہوں نے منصوبے کے بقیہ کاموں کو مقررہ اوقات کار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے کی تکمیل میں حائل مسائل کو حل کیا جائے گا اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اس سلسلے میں مکمل معاونت کرے گی۔
سکاڈا سسٹم کے علاوہ اس منصوبے میں انرجی مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) اور جنریشن مینجمنٹ سسٹم (جی ایم ایس) کا نفاذ بھی شامل ہے۔ یہ نظام بجلی کی تقسیم کو بہتر اور پیداوار کو منظم بنائے گا جس سے وسائل کا استعمال زیادہ موثر ہوگا اور آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت 3,600 کلومیٹر آپٹیکل گراونڈ وائر (او پی جی ڈبلیو) بچھائی جائے گی جس میں سے 3300 کلومیٹر مکمل ہوچکی ہے، اس کے علاوہ، منصوبے میں ٹیلی کام کے جدید آلات کی تنصیب اور نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اور بیک اپ کنٹرول سینٹر (بی سی سی) کے درمیان متبادل مائیکرو ویو کمیونیکیشن لنک کا قیام بھی شامل ہے۔یہ اقدامات رواں سال مکمل کر لئے جائیں گے۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو، جنرل منیجر (ڈی اینڈ ای) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن، جنرل منیجر (ایس او) انجینئر ناصر احمد، جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز) محمد ابراہیم، چیف انجینئر (آپریشن پلاننگ) انجینئر محمد زکریا، چیف انجینئر (نیٹ ورک آپریشن) انجینئر اعجاز علی، چیف انجینئر ایسیسٹ مینجمنٹ(نارتھ) اسلام آباد انجینئر شعیب خان و دیگر سینئر این ٹی ڈی سی افسران، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹ کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 16 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 16 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات


