امریکی صدر 20 لاکھ کی آبادی کو مستقل طور پر ان کی سرزمین سے محروم کرنا چاہتے ہیں،روسی وزیر خارجہ


غزہ: غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، حماس کی جانب سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی ہے، جس کے ردعمل میں اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غیر ملکی کے مطابق حماس نے بھی مزید 4 اسرائیلی یر غمالیوں کی کی لاشیںریڈ کراس کے حوالے کر دیں، فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے کی جانب روانہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت کمزور تھی، کچھ کے اعضاء نہیں تھے (نکالے گئے) جب کہ کچھ کو ان کے زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام نے 24 قیدی بچوں کی رہائی حماس کی جانب سے حوالے کی گئی لاشوں کی شناخت تک معطل کردی ہے اور کہا گیا ہے،جبکہ اسرائیل 97 فلسطینی قیدیوں کو مصری حکام کے حوالے بھی کرے گا تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 مزید یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔
600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی گئی تھی تاہم گزشتہ رات حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کرنے کے بعد آج اسرائیل نے فلسطینی قیدی رہا کردیے۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ٹائم بم ہے، مشرق وسطیٰ کی سلامتی فلسطینیوں کی آباد کاری سے داؤ پر لگ جائے گی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکی صدر 20 لاکھ کی آبادی کو مستقل طور پر ان کی سرزمین سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی
- 10 منٹ قبل
حماس کے نئے سربراہ مقرر، خاص شخصیت کون ہیں؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
شیخوپورہ: اسٹیج اداکارہ پر دوران ڈرامہ مسلح شخص کا ساتھیوں سمیت تشدد
- 2 دن قبل
تھانیدار نے اپنے ہی ایس پی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا
- ایک دن قبل

11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، صنعتی تعاون کو نئی تقویت
- 2 دن قبل
سعودی عرب نے ایک سالہ نیا ویزا متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل
ڈالر ہی ڈالر: فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو تاریخی انعامی رقم ملی
- ایک دن قبل
بجلی کی خرید و فروخت میں اربوں کی مبینہ کرپشن، فیسکو کے دو سابق چیف ایگزيکٹو گرفتار
- 2 دن قبل
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان سے صلح؟ حقیقت سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل

امریکا ایران حملوں میں شدت، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
- ایک دن قبل
برسبین میں مینگو ملٹی کلچرل میلہ، پاکستانی ثقافت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
- 6 گھنٹے قبل
