ضلع لاہور کے 5 ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

عوام الناس کو قومی شناخت کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام ، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5 ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او،مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاکخانوں (پوسٹ آفسز) میں شناختی کارڈ کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی اور گم شدہ کارڈکے اجراء کی تمام تر سہولیات کی فوری و تیز تر فراہمی کیلئے خصوصی نادرا کاؤنٹر قائم کردئیے گئے ہیں، اب شہری نادرا سینٹرز کے ساتھ ساتھ قریبی ڈاکخانوں میں بھی سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم اور گمشدہ کارڈ کے اجراء کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
خدمت کا عزم اور سہولت کا سفر، نادرا کے ساتھ ساتھ!

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

رجب بٹ پرسوشل میڈیا صارفین ایک دفعہ پھر برہم،مگر کیوں؟
- 5 hours ago

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- an hour ago
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 3 hours ago

جی این این نیوز کے نشریات کےپیرامیٹر ز تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر
- 4 hours ago

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- an hour ago

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 3 hours ago
بیٹی سے جنسی زیادتی کے مجرم کوعدالت نے عمر قید کی سزاسنادی
- 5 hours ago

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 42 minutes ago

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 3 hours ago

پیمرا کی نو منتخب چئیر پرسن کونسل آف کمپلینٹس ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
- 5 hours ago

وزیرا علی مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
- 5 hours ago