گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایوارڈ تقسیم کیے

الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا انعقاد،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایوارڈ تقسیم کیے ۔
تفصیلات کے مطابق قوال بچہ گھرانہ کے گائیک پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میانداد کے والد استاد میانداد خان کے نام پر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکار ملک کا اثاثہ ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔جس کسی کو بھی کوئی تکلیف ہو اور ضرورت ہو، گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔
استاد میانداد نے قوالی کی خدمت کی ہے۔ان کے مشن کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔یہ فیسٹیول ہر سال ہونا چاہیے اس کے انعقاد کے لئے میری سپورٹ حاضر ہے۔ شیر میانداد نے اس موقع پر کہا کہ یہ میری پہلی کوشش ہے۔ میرا حوصلہ بڑھا ہے۔آئندہ استاد میانداد خان فیسٹیول ہر سال اور تین دن کا ہوگا۔شہنشاہ غزل مہدی حسن کا لائف ٹائم چیومنٹ ایوارڈ اور ایک لاکھ روپیہ انعام ان کے بیٹے سجاد مہدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور شیر میانداد سے وصول کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور شیر میانداد نے غزل گائیک غلام علی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور دو لاکھ روپے انعام دیا۔
میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی ،استاد حامد علی خان ،نایاب علی خاں اور انعام علی خان کو شارق کمال اور شیر میانداد نے ایوارڈ سے نوازا۔ وجاہت علی خان کو استاد نصرت فتح علی خان اور شاہ زمان علی خان کا ایوارڈ دیا گیا۔
وجاہت علی خان نے اپنا ایوارڈ بھی شیر میانداد سے وصول کیا۔استاد میانداد خان کے بارے میں ڈاکو مینٹری دیکھائی گئی۔جس میں قوال بچہ گھرانہ کی تاریخ بتائی گئی۔ پٹیالہ گھرانے کے گائیک استاد حامد علی خان،نایاب علی خان، انعام علی خان نے پرفارم کیا۔ فوک گلوکار بابر نیازی، جاوید نیازی، شیر میانداد قوال، غلام عباس،راشد علی خان، علی رضا خان ،ارشاد علی مہدی، استاد میانداد خان قوال کے پوتوں سیف علی میانداد،کیف علی میانداد ،استاد شفقت سلامت علی خان، نادر علی خان ، میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے بھی پرفارم کیا۔
شام چوراسی گھرانے کے گائیک بھائیوں کی جوڑی چاند خان اور سورج خان نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے فیسٹیول کا اختتام کیا ۔کمپیئرنگ کے فرائض ریاض خان نے کی۔پروگرام کے آرگنائزر سلیم نور تھے۔دیگر مہمانوں میں غزل گائیک غلام علی ،شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے سجاد مہدی ،فلم پروڈیوسر صفدر ملک ،گلوکارانور رفیع، طارق طافو،محسن گیلانی،شاہد محمود ندیم، آغا ماجد ،قیصر سلطان، دردانہ رحمنٰ،ماہم رحمنٰ، امروزیہ،میگھا ،نرمل شاہ،ڈاکٹر ثقلین،حسن مراد،واجد خان،وسیم پنوں،حامد رنگیلا،آغا قیصر عباس ،طاہر نوشاد، جاوید سلامت بخشی، علی بدر میانداد، ظہیر احمد ظہور، بابا یحییٰ ،محمد نور الحسن اور دیگر شامل تھے۔
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 2 days ago
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 days ago
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 2 days ago

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- 2 days ago

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 2 days ago

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- 2 days ago

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 days ago

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- a day ago

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 20 hours ago














