متحدہ عرب امارات نے کتنے ہزار پاکستانیوں کو ملک بدرکیا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
سال 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،رپورٹ


دبئی: خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023ء سے جنوری 2025ء تک ملک بدر کیے گئے پاکستانی کے اعداد و شمار سامنے آگئے، عرب امارات سے گزشتہ 16 مہینوں میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر 2023ء سے جنوری 2025ء تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا، یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں، اس دورانیے میں 5800 دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا۔
ذرائع وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کیں۔

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 hours ago

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 hours ago

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 hours ago

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 hours ago

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 hours ago

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 hours ago
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 hours ago

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 hours ago

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 hours ago

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 hours ago

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 hours ago

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 hours ago