رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ڈاکوؤں نے 5 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا


کراچی میں رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 19 جبکہ رمضان المبارک کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 5 روز میں 5 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےساجد نامی سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جب کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری بابر اور وسیم جاں جاں بحق ہوگئے۔
قائد آباد میں بابر نامی شہری کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ڈاکو شہریوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 4 مارچ کو قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری عمران جاں بحق ہوا، مقتول ٹیکسٹائل کمپنی میں کیشیئر تھا اور بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔
ادھر 2 مارچ کو اسکیم 33غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا جس کے بعد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago







