گزشہ ماہ میراج 2000 لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا


امبالہ:ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جمعہ کو ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی فضائیہ کا ایک فائٹر جیٹ پانچکولا کے رائپور رانی کے تحت منڈالی گاؤں میں گر کر مکمل تباہ ہوگیا جس کا ملبہ پورے علاقے پھیل گیا۔
پائلٹ نے طیارے کے گرنے سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکل کر جان بچالی۔ یہ طیارہ امبالا ایئر بیس سے ایک تربیتی مشن پر اڑا تھا۔
بھارتی ایئر فورس کے مطابق، پائلٹ کو سسٹم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایجکٹ ہونے سے قبل طیارے کو رہائشی علاقے سے دور لے گیا تھا۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے امبالہ ایئربیس سے تربیتی پرواز پر اڑان بھری تھی۔
خیال رہے کہ گزشہ ماہ میراج 2000 لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا تھا جب وہ معمول کی تربیت پر تھا۔ حادثے سے قبل دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل چکے تھے۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 4 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل





