پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی ہے،شہدا اورغازیوں کی بہادرماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،آئی جی پولیس


لاہور:وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔
’’ویمن آن وہیل‘‘ منصوبہ بہت سی خواتین کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے آسانی فراہم کررہا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں شہداء، غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے۔"
ڈاکٹرعثمان انورنےمزید کہا کہ پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی ہے،شہدا اورغازیوں کی بہادرماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کا نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں،خواتین افسران کا لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 4 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 13 منٹ قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل








