متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سنگرائی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سنگرائی کے مقام پر ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
اے این پی کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے شاھ پور، شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوکل خان ایڈوکیٹ کی گاڑی کو حادثہ یونین کونسل رانیال کے علاقہ سانگڑئی میں پیش آیا ۔
متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 20 hours ago

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج
- an hour ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 19 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 18 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 14 minutes ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 19 hours ago

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج
- an hour ago

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 2 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
- 2 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 16 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 2 hours ago











.webp&w=3840&q=75)