وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لاہورجوہر ٹاﺅن دھماکا بھارت نے کرایا، جوہر ٹاﺅن دھماکا پاکستان کیخلاف انڈین سپانسرڈ دہشتگردی تھی ،دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ٹیم کو ہدایت کی آج جوہر ٹاﺅن دھماکے کی تحقیقات پر قوم کو بریف کریں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشتگردی محکمے کی کارکردگی کو سراہتا ہوں ،سول ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف کرتا ہوں ۔
اس کوآرڈینیشن نےدہشتگردوں اور انکےعالمی روابط کی نشاندہی کی راہ ہموار کی۔پھرسے اس گھناؤنے دہشتگردحملےکی منصوبہ بندی اور استعمال ہونےوالے سرمائےکی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سےہونے والی دہشتگردی سےملتی ہیں۔عالمی برادری اس بدمعاشی کیخلاف بین الاقوامی ادارے حرکت میں لائے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 4, 2021
وزیراعظم نے کہاکہ کوآرڈینیشن سے دہشتگردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی ،پاکستان کیخلاف دہشتگردی بھارتی سرپرستی میں ہوئی ،ان کاکہناتھا کہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی اورفنانسنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں ،دنیا بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف عالمی اداروں کو متحرک کرے ۔

حکومت 27ویں آئینی ترمیم خود لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 15 گھنٹے قبل

امریکا کی تاریخ میں پہلی بارایک مسلمان نے بطور نیویارک میئر میدان مار لیا
- 17 منٹ قبل

افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہےکہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،اسحاق ڈار
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل

ورجینیا اور نیو جرسی تک ڈیموکریٹک پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل، غزالہ ہاشمی امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں
- 5 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 14 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل










