Advertisement
پاکستان

اڈیالہ جیل : 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے برطرف

حکم نامے میں بتایا گیا ہےکہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کےخلاف قیدیوں نےشکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کےکچن اورسرچ ڈیوٹی پر مامور تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 12 2025، 11:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اڈیالہ جیل  :  2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے برطرف

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نےبرطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا ، حکم نامے میں بتایا گیا ہےکہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کےخلاف قیدیوں نےشکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کےکچن اورسرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔

واضح رہے کہ حکم نامےکےمطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ 

 



Advertisement
Advertisement