میں پہلی صوفی فوک گلوکارہ ہوں جو صوفیانہ کلام کو فوک اور جدید انداز میں پیش کر رہی ہوں ، صوفیانہ کلام گا کرمجھے روحانی سکون ملتا ہے،گلوکارہ


لاہور:معروف گلوکارہ مہک علی کی نئی قوالی ’’ادا‘‘ریلیز ہوتے ہی میوزک کی دنیا میں پزیرائی حاصل کرنے لگی۔
گلوکارہ مہک علی صوفی فوک اور بطور پلے بیک سنگر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے ان کی نئی قوالی کو میوزک کے دلدادہ افراد کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اس کا کلام مشہور شاعر علی زریون نے لکھا ہے جبکہ علی اس ویڈیو میں بھی جلوا گر ہوئے ہیں اس کا میوزک نامور میوزک ڈائریکٹر جے علی نے دیا ہے جبکہ گلوریس پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے اس ویڈیو کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا گیا ۔
گلوکارہ مہک علی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کامیابیوں کو ہمیشہ اپنے پرستاروں کے نام کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ مجھے بہترین گلوکارہ کیلیے نامزد کیا گیا مہک علی نے بتایا کہ میں نے میوزک سیکھنے کا فیصلہ کیا تواس کے بعد مجھے ریڈیو میں گانے کا موقع ملا جس کے بعد میں باقاعدہ گلوکاری سیکھتے ہوئے اپنے فنی کیرئیر میں ابتک بہت سے وڈیو سونگ تیار کرچکی ہوں۔
مہک علی نے کہا کہ میں امریکا،یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا کے بیشترممالک میں پرفارم کرچکی ہوں ، لیکن جوخوشی مجھے اپنے ملک میں پرفارم کرکے محسوس ہوتی ہے، وہ کہیں اورنہیں۔
انھوں نے کہا میں پہلی صوفی فوک گلوکارہ ہوں جو صوفیانہ کلام کو فوک اور جدید انداز میں پیش کر رہی ہوں ، صوفیانہ کلام گا کرمجھے روحانی سکون ملتا ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل








