Advertisement
پاکستان

دہشت گرد کا شکار جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے

امجد یاسین کے اہلخانہ نے بھی تصدیق کی ہےکہ وہ محفوظ ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مارچ 13 2025، 1:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشت گرد کا شکار جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے

بلوچستان میں دہشت گرد کا شکار جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین جن کے حوالے سے متضاد خبریں آرہی تھیں وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کا تعلق چھانگا مانگا چک نمبر 17 سے ہے۔ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے اہلخانہ نے بھی تصدیق کی ہےکہ وہ محفوظ ہیں۔

امجد یاسین کی زندہ بچ جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، انہوں نے اپنے بھائی عامر کو فون کیا اور بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر امجد یاسین کی شہادت کی خبر گردش کررہی تھی۔

اب جب کہ یہ کلیئرنس آپریشن شروع ہوا، تمام لوگ بازیاب ہوگئے، اس کے بعد معلوم ہوا کہ جو ٹرین کا اسٹاف تھا، انجن کا، اس میں ڈپٹی گارڈ اور دیگر تمام ساتھی محفوظ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد اس وقت علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی تھی جن کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement