خلیجی ممالک میں پاکستانی بھکاریوں کے خلاف سختی، پکڑ دھکڑ اور بے دخلی کے بعد پاکستانی بھکاریوں کی اکثریت نے ملائیشیا کا رخ کرلیا


ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری بے دخل کردیے گئے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی بھکاریوں کے خلاف سختی، پکڑ دھکڑ اور بے دخلی کے بعد پاکستانی بھکاریوں کی اکثریت نے ملائیشیا کا رخ کرلیا۔
ملائیشیا سے بھی 3 ماہ کے دوران 26 خواتین سمیت 41 بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ جن کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں انکوائری نمبر 304/25 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ان بھکاریوں میں سے 16 کا تعلق کشمور سے ہے جبکہ دیگر رحیم یار خان، فیصل آباد صادق آباد، لاہور اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 21 علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور، 7 جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی 1 سیالکوٹ اور 2 بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ اسلام اباد سے گئے۔
21 بھکاریوں نے وزٹ ویزوں پر، 9 نے ٹورسٹ ویزوں اور دیگر نے مختلف ویزوں پر ملائیشیا کا سفر کیا۔ جن میں سے 3 خواتین رخسانہ، عظیمہ مائی اور حسینہ خاتون کو مسقط میں آف لوڈ کرکے ڈی پوٹ کیا گیا جبکہ دیگر ملائیشیا میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑے گئے۔
ان تمام بھکاریوں کو بلیک لسٹ بھی کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 15 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 10 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 14 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 12 گھنٹے قبل