وزیراعظم کی وزراءکو ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم نے سفیرسے دورہ تاشقند کے دوران مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزراء کو ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
دوران ملاقات وزیر اعظم نے سفیرسے دورہ تاشقند کے دوران مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے ازبکستان کے صدرکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی شاندار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،شعبہ کان کنی،معدنیات، ریلوے اور قابل تجدید توانائی میں تعاون پرگفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ تاشقند سے واپسی پر متعلقہ وزرا کو ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں ہدایت کی کہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ازبکستان کے سفیر نے وزیر اعظم کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ا ور کہا کہ ازبکستان کے صدر پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل



